ہم اپنی سرزمین پر افغان جنگ لڑنے کے لئے تیار نہیں، ملیحہ لودھی


ہم اپنی سرزمین پر افغان جنگ لڑنے کے لئے تیار نہیں، ملیحہ لودھی

ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار سمیت 20 تنظیمیں افغانستان سے پاکستان پر حملوں میں ملوث ہیں، پاکستان سرحد پار دہشت گردی کا شکار ہے جبکہ ہم اپنی سرزمین پر افغان جنگ لڑنے کو تیار نہیں ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہگاہیں ہیں اور پاکستان سرحدپار دہشت گردی کا شکار ہے۔

سیکورٹی کونسل میں افغانستان کے بارے میں مباحثے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اور مزاحمت کاروں میں امن عمل ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کو چاہئے تشدد کا راستہ ترک کرکے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری متفق ہو چکی کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے لہذا افغان حکومت کو طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہئیں اور افغانستان میں امن کیلئے تین جہتی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ افغان طالبان اور حکومت میں جامع مذاکرات کی ضرورت ہے، ماضی میں بار بار ناکام ہونے والی کوئی حکمت عملی دوبارہ مسلط نہیں کی جا سکتی، داعش، القاعدہ اور ان سے منسلک ٹی ٹی پی اور دیگر تنظیموں کو شکست دینا ہوگی، سرحد کے آرپار حملے اور دہشت گردوں کی نقل و حمل روکنے کیلئے موثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دولاکھ فوجیوں کے ذریعے دہشت گردی کیخلاف کامیاب جنگ لڑی ہے اور اب ملک کے سرحدی علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کردیا گیا ہے، پاکستان پر حملے افغانستان کے اندر سے ہی ہورہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری