ہمیں اہم مسائل پر ثابت قدم رہنا ہوگا/ امام حسین علیہ السلام سے ذمہ داری نبھانے کا درس سیکھا ہے


ہمیں اہم مسائل پر ثابت قدم رہنا ہوگا/ امام حسین علیہ السلام سے ذمہ داری نبھانے کا درس سیکھا ہے

حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل کا اسرائیل اور تکفیری دہشت گردوں کے خلاف اور خطے کے اہم سیاسی مسائل کے بارے میں ثابت قدم رہنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں امام حسین علیہ السلام سے ذمہ داری نبھانے کا درس لینا ہوگا۔

تسنیم نیوز نے العہد کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنوبی بیروت میں محرام الحرام کی پانچویں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ ملک سے وابستہ مسائل کے بارے میں اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کی ضروت ہے کیونکہ امام حسین علیہ السلام سے ہمیں یہی درس ملتا ہے کہ ہم ثابت قدم رہیں اور ظلم کے آگے سر نہ جھکائیں۔

سید حسن نے اسرائیل اور تکفیری دہشت گردوں کے سامنے ثابت قدم رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم امام حسین علیہ السلام سے سیکھ چکے ہیں کہ کس طرح دشمن کا مقابلہ کرنا ہے۔

سید حسن کا کہنا تھا کہ شہدا کے خاندان امام حسین علیہ السلام اور حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے صبر اور استقامت سے درس لیتے ہوئے حسینی کردار ادا کررہے ہیں اور سمجھ رہے ہیں کہ حق کے لئے جان دینا یا زخمی ہونا کیا ہے؟ اور اس کے کیا نتائج نکلتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو دشمن کے محاصرے میں ہیں وہ اس بات کو بخوبی درک کرتے ہیں کہ بھوک، پیاس اور دشمن کی دھمیکوں پر صبر کس طرح کیا جاتا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری