امام خامنہ ای کا شہید محسسن حججی کے پیکر پاک کا الوداعی دیدار + تصاویر


امام خامنہ ای کا شہید محسسن حججی کے پیکر پاک کا الوداعی دیدار + تصاویر

رہبر معظم حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے آج علی الصبح سپاہ پاسداران کے عسکری مشیر شہید محسن حججی کے پیکر پاک کا آخری دیدار کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا و فاتحہ پڑھی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شام کی سرزمین پر نہایت بے دردی سے ذبح ہونے والے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے مشیر شہید محسن حججی کے پیکر پاک کو گزشتہ عصر امام رضا علیہ السلام کی بارگاہ میں تشییع کے بعد تہران پہنچا دیا گیا ہے جہاں رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای نے ان کا آخری دیدار کیا۔

امام خامنہ نے اس موقع پر شہید کے اہل و عیال سے بھی ملاقات اور ان کو صبر و تحمل کی تلقین کی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری