نائجیریا، مسجد میں خودکش دھماکہ، 5 جاں بحق متعدد زخمی


نائجیریا، مسجد میں خودکش دھماکہ، 5 جاں بحق متعدد زخمی

شمال مشرقی نائجیریا میں ایک مسجد پرہونے والے خود کش بم دھماکے میں پانچ عبادت گزار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شمال مشرقی نائجیریا کی مسجد پرخودکش دھماکہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں پانچ عبادت گزار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ریاست بورنو کے مرکزی شہر مایڈوگوری میں آج نماز فجر کے موقع پر خودکش حملہ کیا گیا۔

نائجیریا کی فوج کا کہنا ہے کہ مسجد میں دو خودکش بمبار داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے تاہم ایک مسجد میں داخل ہونے میں کامیاب ہوا اور دوسرے نے خود کو مسجد کے باہر دھماکے سے اڑا دیا۔

واضح رہے کہ بوکوحرام ایک تکفیری کالعدم تنظیم ہے جو نائجیریا کے مختلف شہروں میں دہشت گردانہ اور خون ریز کارروائیوں میں ملوث ہے۔

بوکوحرام نے داعش کی بیعت کی ہے اور اس ملک کے سنی شیعہ مسلمانوں کے خلاف برسر پیکار ہے۔

بوکوحرام کی دہشت گردانہ کارروائیوں اور اس گروہ کی حکومت کیساتھ جنگ کے باعث اب تک نائیجیریا میں ہزاروں لوگ شہید اور 2.6 میلین شہری آوارہ ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ نائیجیریا کی حکومت  بوکوحرام کو لگام دینے میں ناکام نظر آتی ہے۔

نائجیریا کی فوج نے گذشتہ سال حسینی عزاداروں پر حملہ کرکے 2 ہزار شیعہ مسلمانوں کو شہید اور زخمی کردیا تھا اور شیعہ مسلمانوں کے رہنما شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کو زخمی کرکے نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری