امام خامنہ ای: اللہ تعالی نے شہید حججی کو عزت سے نوازا، اس جوان کی شہادت نے کہرام مچادیا ہے


امام خامنہ ای: اللہ تعالی نے شہید حججی کو عزت سے نوازا، اس جوان کی شہادت نے کہرام مچادیا ہے

رہبرانقلاب امام خامنہ ای نے شہید حججی کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران فرمایا: "اللہ تعالی نے شہید حججی کی خالص اور پاک نیت کی وجہ سے نہایت عظیم عزت عطا فرمائی۔"

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہید حججی کے اہل خانہ نے امام خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی۔

رہبرمعظم نے شہید حججی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا: "شہید حججی اپنی پاک اور خالص نیت کی وجہ سے اتنے بڑے اور عظیم درجے پر فائز ہوئے ہیں، اللہ تعالی نے انہیں دنیا اور آخرت میں عزت عطا فرمائی ہے۔

رہبر معظم نے شہید کے والدین، رشتہ داروں اور ان کی اہلیہ سے کہا کہ اس جوان کی وجہ سے پورے ملک میں کہرام مچا ہے، اللہ تعالی نے انہیں عظیم عزت عطا فرمائی ہے۔

امام خامنہ ای نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں لاتعداد  شہداء ہیں  لیکن حججی کی خالص اور پاک نیت کی وجہ سے انہیں خاص عزت ملی ہے۔

یاد رہے کہ 25 سالہ ایرانی مجاہد اور سپاہ پاسداران کے عسکری مشیر محسن حججی اصفہان صوبے کے علاقے نجف آباد سے تعلق رکھتے تھے۔

داعش کے دہشتگردوں نے شام اور عراق کی سرحد پر ان کو پہلے اسیر کیا اور اس کے بعد انہیں نہایت بے دردی سے شہید کیا۔

اعلیٰ ایرانی رہنما بالخصوص گارڈین کونسل کے چیئرمین آیت اللہ احمد جنتی، وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی اور وزیر ثقافت و اسلامی گائیڈنس سید رضا صالحی امیری نے بھی اپنے خصوصی پیغامات میں محسن حججی کی شہادت پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری