آل خلیفہ کی جانب سے مساجد میں اسرائیل مخالف بیانات پر پابندی کا انکشاف


آل خلیفہ کی جانب سے مساجد میں اسرائیل مخالف بیانات پر پابندی کا انکشاف

بحرین کی مساجد میں اسرائیل کے خلاف بیانات اور خطبات پر پابندی عائد کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

  خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسرائیلی اخبار دی ٹائمز آف اسرائیل نے بتایا ہے کہ آل خلیفہ کے حکم پر بحرین کی مساجد میں اسرائیل مخالف بیانات اور خطبوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور حکم پر عمل نہ کرنیوالوں کیخلاف سختی سے نمٹنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک مسلمان ملک میں اسرائیل جیسی غاصب اور ناجائز حکومت کیخلاف بولنے پر پابندی کی بنیادی وجہ بحرین اور اسرائیل کے درمیان دن بدن گہرے ہوتے ہوئے تعلقات ہیں۔

آل خلیفہ کی جانب سے اسرائیل کے لئے نرم گوشہ کے باعث دونوں ممالک پہلے کی نسبت آج ایک دوسرے سے بہت ہی قریب ہیں۔

عرصہ پہلے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ آل خلیفہ نے اپنی بادشاہت بچانے کیلئے اسرائیلی فوجی دستے بحرین پہنچ گئے ہیں جبکہ دوسری جانب اس ملک میں اہل تشیع مکتب کو نہایت ظلم و تشدد سے کچلا جارہا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری