مقبوضہ کشمیر؛ یونیورسٹی کے طالب علم کی طلبی پر طلباء سراپا احتجاج


مقبوضہ کشمیر؛ یونیورسٹی کے طالب علم کی طلبی پر طلباء سراپا احتجاج

کشمیر یونیورسٹی کے ایک طالب علم کی قومی تحقیقاتی ایجنسی این آی اے کے ذریعے طلب کئے جانے پر یونیورسٹی کے طلباء سراپا احتجاج ہیں۔

مقبوضہ کشمیر سے تسنیم نیوز کے نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کی جانب سے کشمیر یونیورسٹی کے ایک طالب علم اعلیٰ فاضلی کو پوچھ گچھ کے لئے نئی دلی طلب کرنے اور پھر اسے حراست میں رکھنے کے خلاف آج کشمیر یونیورسٹی میں طلبا نے احتجاجی مظاہرے کئے۔

مظاہرین اعلیٰ فاضلی کی فوری رہائی کا مطالبہ کررہے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ این آئی اے نے کشمیر میں حالات خراب کے لئے کی جانے والی مبینہ فنڈنگ کی تحقیق کے سلسلے میں ایک کیس درج کرلیا ہے اور اس کی تحقیق کے دوران اب تک سات حریت لیڈروں سمیت متعدد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ جبکہ کئی سرکردہ تاجروں سمیت درجنوں افراد سے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے۔

این آئی اے نے کشمیر یونیورسٹی کے طالب علم اعلیٰ فاضلی کو بھی اسی سلسلے میں تفتیش کے لئے نئی دلی طلب کیا تھا، جہاں اسے حراست میں رکھا گیا ہے۔

کشمیر یونیورسٹی طلبا نے کہا ہے کہ ان کے ساتھی کی رہائی تک وہ احتجاج جاری رکھیں گے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری