بھارت نے پاکستان کیخلاف سرحدی جارحیت کو "آپریشن ارجن" کا نام دیدیا


بھارت نے پاکستان کیخلاف سرحدی جارحیت کو "آپریشن ارجن" کا نام دیدیا

بھارت نے پاکستان کے خلاف سرحدی جارحیت کا اعتراف کرتے ہوئے اسے آپریشن "ارجن" کا نام دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ بھارت کی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پاکستان کے خلاف آپریشن ارجن کے نام سے نئی جنگ چھیڑ دی ہے۔

بھارتی میڈیا نے آپریشن کے دوران عام شہریوں اور سرحدی گھروں و کھیتوں کو نشانہ بنانے کا اعتراف بھی کرلیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ آپریشن ارجن کے دوران بھارتی فائرنگ سے 11  پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے۔

ایکسپریس نیوز نے لکھا ہے کہ بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں یہ حقیقت خود ہی تسلیم کرلی کہ پاکستان نے امن کے لیے کوششیں کیں اور جنگ بندی میں پہل کی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان رینجرز پنجاب کے ڈی جی میجر جنرل اظہر نوید نے بی ایس ایف کے ڈائریکٹر کے کے شرما کو دو بار فون کرکے سرحد پر امن کے قیام کے لیے بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری روکنے کے لیے زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق آپریشن ارجن کے دوران بھارتی سرحدی فوج نے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے 11 شہریوں کو جاں بحق کیا ۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پچھلے سال بھی بھارت نے پاکستان کے خلاف "آپریشن رستم" کیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری