اسرائیلی پرچم بارزانی کو نہیں بچا پائیں گے، اردغان


اسرائیلی پرچم بارزانی کو نہیں بچا پائیں گے، اردغان

ترک صدر نے کرد رہنما بارزانی سے کہا ہے کہ اسرائیلی جھنڈوں پر بھروسہ نہیں کرنا کیونکہ اسرائیلی پرچم تمہیں نہیں بچا پائیں گے۔

تسنیم نیوز نے ترک خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردغان نے عراق کے صوبے کردستان کے رہنما مسعود بارزانی سے کہا ہے کہ اسرائیل پر اعتماد نہیں کرنا کیونکہ اسرائیل تمہیں نہیں بچا پائے گا۔

اردغان نے کردستان میں ہونے والی ریفرنڈم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کردستان ریفرنڈم ترکی کے ساتھ ایک خیانت ہے جو بالکل مشکوک اور اسرائیل کے کہنے پر کرایا گیا ہے۔

اردغان نے بارزانی کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا کہ تم نے جس پر بھروسہ کرکے ریفرنڈم کرایا ہے وہ تمہیں تنہا چھوڑ جائیں گے لیکن ہم نے تہمارے ساتھ ہزاروں سال گزارے ہیں اور مزید بھی گزاریں گے، تم کرسی کی خاطر اپنی اور اپنے عوام کی زندگی تباہ مت کرو، صوبے میں اسرائیل کے جھنڈے لہرانے سے تمہیں کچھ نہیں ملے گا اور نہ ہی اسرائیلی جھنڈے تمہیں نجات دے پائیں گے۔

ترک صدر نے کردوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جب ہم تم پر اقتصادی پابندیاں عائد کردیں گے تو تمہاری داد رسی کے لئے کوئی نہیں ہوگا۔

رجب طیب اردغان نے بارزانی سے مزید کہا کہ جب ترک کردستان کے لئے تیل پائپ لائن بند کردے گا تو تمہیں کھانے کے لئے روٹی بھی نہیں ملے گی۔

ترک صدر کا کہنا ہےکہ عراقی کردوں کو یہ تک معلوم نہیں ہے کہ حکومت کس طرح تشکیل دی جاتی ہے، ایسی حالت میں آزادی کے لئے ریفرنڈم پورے خطے کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر بغداد کردوں کے ٹرکوں کو شمالی عراق کی طرف جانے سے روک دے تو سارے کرد بھوک سے مر جائیں گے۔

ترک رہنما کا کہنا تھا کہ اگر ترکی کردوں کے لئے تیل کی ترسیل روک دے تو کردوں کا دیوالیہ ہوجائے گا۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ شمالی عراق میں ریفرنڈم خطے میں نئے تنازعے کی ابتداء ہے۔

ادھر عراق کے صدر معصوم فواد نے بھی کردستان میں ہونے والے ریفرنڈم کو یکطرفہ اور غیر قانونی قرار دیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری