کرد ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان


کرد ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان

عراقی صوبے کردستان میں ہونے والے ریفرنڈم کیلئے تشکیل دینے والی کمیٹی نے رائے دہی کے نتائج کا اعلان کردیا.

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کرد علیحدگی پسند ریفرنڈم کمیٹی کا کہنا ہے کہ 72 فیصد عوام نےکردستان کی آزادی کے حوالے سے ریفرنڈم میں حصہ لیا، جس میں سے 92 فیصد کردوں نے عراق سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا۔

واضح رہے کہ عراقی صوبے کردستان میں عراق، ایران، ترکی اور دنیا کے کئی ممالک کی شدید مخالفت کے باجود ریفرنڈم کرایا گیا۔

اگرچہ ریفرنڈم کے نتائج پر عمل کرنا ضروری نہیں ہے لیکن کردستان کے رہنما مسعود بارزانی اس سلسلے میں عراق سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ بات چیت کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ کردستان میں تیل کے بے پناہ ذخائر موجود ہیں جس پر اسرائیل سمیت امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی لالچی نظریں مرکوز ہیں اور ان پر قبضہ جمانے کیلئے ہمیشہ کی طرح خطے میں بدامنی برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں۔  

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری