کرد ریفرنڈم؛ ایران، عراق مسلح افواج کے سربراہوں کی ملاقات کا لب لباب


کرد ریفرنڈم؛ ایران، عراق مسلح افواج کے سربراہوں کی ملاقات کا لب لباب

عراقی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل عثمان الغانمی نے تہران میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوری ایران اور عراق کی مسلح افواج کے سربراہان نے تہران میں کردستان سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری نے عراقی ہم منصب سے کہا کہ ایران کردستان میں ہونے والی ریفرنڈم کو مسترد کرتاہے اور کسی بھی سیاسی جماعت کی حاکمیت کی حمایت نہیں کرے گا۔

باقری کا کہنا تھا کہ کردستان میں ریفرنڈم سے خطے کو سخت نقصان پہنچے گا، خاص کر عراق، ایران اور ترکی اس سے زیادہ متاثر ہونگے۔

باقری کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ عراق متحد رہے۔

عراقی فوج کے چیف آف اسٹاف نے ایران کے گمنام شہیدوں کے مزار پر پھول چڑھائے اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

ایران عراق کے فوجی سربراہان نے اس ملاقات میں دوطرفہ فوجی تعلقات اور عراق کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری