پاراچنار کرم ایجنسی میں محرم الحرام کے حوالے سے سخت انتظامات + تصاویر


پاراچنار کرم ایجنسی میں محرم الحرام کے حوالے سے سخت انتظامات + تصاویر

پاراچنار سمیت کرم ایجنسی کے مخلتف علاقوں میں محرم الحرام کے مجالس کے پرامن انعقاد کیلئے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں، شہر میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی، عوام کی سہولت کیلئے شٹل سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے ساجد کاظمی کی رپورٹ کے مطابق کرم ایجنسی کے تین سو سے زائد امام بارگاہوں میں محرم الحرام کے موقع پر مجالس اور ماتمی جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں علماء اور ذاکرین امام عالی مقام اور ان کے جان نثاروں کو میدان کربلا میں عظیم قربانی پر خراج  و عقیدت پیش کررہے ہیں۔

جلوسوں اور مجالس کی پر امن انعقاد کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس اور پاک افغان سرحد بھی گیارہ محرم الحرام تک بند کردی گئی ہے۔

شہر میں ہر قسم گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور عوام  کی سہولت کیلئے حکومت کی جانب سے شٹل سروس شروع کردی گئی ہے۔

شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر فورسز کے اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے اور پاک فوج کے ساتھ ساتھ ایف سی، کرم لیویز فورس اور قومی رضا کار بھی سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری