کراچی؛ ایرانی ٹماٹر پہنچتے ہی قیمت 50 روپے تک کم کردی گئی


کراچی؛ ایرانی ٹماٹر پہنچتے ہی قیمت 50 روپے تک کم کردی گئی

ایران سے درآمد ٹماٹر کراچی پہنچ گیا جس کے سبب قیمت پچاس روپے تک کم کردی گئی ہے۔

خبر رساں ادسارے تسنیم کے مطابق ایرانی ٹماٹر کے پہنچتے ہی قیمت پچاس روپے تک کم کردی گئی۔

طلب و رسد کی وجہ سے مسئلہ تھا، جس کے لئے انتظامیہ تیار نہیں تھی۔

میڈیا کی نشاندہی نے مسئلہ حل کرایا۔ ایران سے 35 سے 40 ٹرکس منڈی پہنچے تو 15 کلو ٹماٹر کی پیٹی 800 روپے تک سستی ہوکر 1500 سے 1800 روپے کی ہوگئی۔

منڈی میں درجہ اول ٹماٹر 166 روپے سے کم ہو کر 120 روپے کلو ہوگیا جبکہ درجہ دوم 90 روپے تک فروخت ہوا۔

ریٹیل بازاروں میں ٹماٹر 50 روپے کم ہو کر150 روپے کلو ہوگیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری