ٹریفک پولیس کی جانب سے8 ،9 اور10محرم الحرام کا ٹریفک پلان جاری


ٹریفک پولیس کی جانب سے8 ،9 اور10محرم الحرام کا ٹریفک پلان جاری

کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے8 ،9 اور10محرم الحرام کا ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جاری کردہ ٹریفک پلان میں لوگوں کو مشکلات سے بچانے کیلئے متبادل روٹس فراہم کیے گئے ہیں۔

ناظم آباد سے آنیوالی ٹریفک کو سولجر بازار کی جانب موڑا جائے گا، لیاقت آباد سے آنیوالی ٹریفک کا رخ تین ہٹی سے مارٹن روڈ کے جانب سے موڑا جائے گا۔

نیشل ہائے وے سے آنیوالی ٹریفک کو راشد منہاس روڈ کی طرف اور شاہراہ قائدین کی ٹریفک کو سوسائٹی آفس تک آنے کی اجازت ہوگی۔

تینوں دنوں میں محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران صدر سے گزرنے والی ٹریفک کو پریڈی اسٹریٹ آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ایم اے جناح روڈ اور کورٹ روڈ سے آنے والی ٹریفک کو فریسکو چوک تک جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ کیماڑی سے آنیوالی ٹریفک کا رخ شیریں جناح کی جانب موڑاجائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری