آل خلیفہ نے یہودی وفد کو بحرین دورے کی باقاعدہ دعوت دے دی


آل خلیفہ نے یہودی وفد کو بحرین دورے کی باقاعدہ دعوت دے دی

بحرینی بادشاہ، حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے یہودی وفد کو بحرین کے دورہ کی باقاعدہ دعوت دی ہے۔ واضح رہے اس سے قبل بھی کئی بار آل خلفہ حکمران اسرائیلی وفود کی میزبانی کر چکے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بحرینی بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کی خصوصی دعوت پر منامہ کا 2018کے آغاز میں آنے والے اس یہودی وفد کی سربراہی ربی مارک کر رہے ہیں جو پہلے سے ہی کئی مواقع پر بادشاہ کی مہمان بن چکے ہیں۔

یہودی وفد کے قائد ربی مارک نے اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کو بتایا کہ وہ اور آل خلیفہ اس بات پر متفق ہیں کہ اسرائیل اور بحرین کو مشترکہ دشمن کے خطرے کا سامنا ہے اور وہ ایران ہے۔

قبل ازیں بحرینی حکومت بھی اپنے سیاسی ناقدین کو اکثر ایرانی مداخلت کے ناقابل یقین الزامات کے ساتھ گرفتاری کے دعوے کرتی آئی ہے۔گزشتہ ہفتے مڈل ایسٹ آئی نے ایک گمنام زریعے کے ھوالے سے دعویٰ کیا کہ ایران کی دشمنی کی مشترکہ بنیاد پر بحرین اور اسرائیل سرکاری طور پر اگلے سال کے طور پر سرکاری طور پر سفارتی تعلقات کا اعلان کر سکتے ہیں۔

بحرین کے مذہبی اور حزب اختلاف کے گروہوں نے بحرین کی جانب سے اسرائیلیوں کے ساتھ بڑھائے جانے والے تعلقات کی سخت مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلسطینی خواہشات اور کاز کے بر عکس بحرین اسرائیل کے درمیان تعلقات کو کسی قیمت پرقبول نہیں کر سکتے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری