کابل، شیعہ مسجد کے قریب خودکش دھماکہ، 6شہید 33 زخمی+ تصاویر


کابل، شیعہ مسجد کے قریب خودکش دھماکہ، 6شہید 33 زخمی+ تصاویر

افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک مسجد کے قریب خودکش دھماکے میں کم از کم 33 نمازی شہید ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے قلعہ فتح اللہ کی مسجد کے قریب خودکش دھماکے میں کم از کم 33 نمازی شہید ہوگئے ہیں۔

 کابل میں عبادت گزار نماز کے بعد مسجد سے باہر نکل رہے تھے خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آور چرواہے کی شکل بنا کر آئے تھے ایک نے خود کو مسجد کے دروازے کے قریب دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دوسرے کو لوگوں نے زندہ گرفتار کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکا خودکش حملہ تھا اور خودکش حملہ آور کو دھماکے سے قبل علاقے میں گھومتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

 افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے خودکش حملے میں 6 افراد کے جاں بحق اور 33 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

 افغان میڈیا کے مطابق تاحال کسی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ دھماکے سے طالبان کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔

خیال رہے کابل میں ہونے والے اکثردھماکوں کی ذمہ داری داعش قبول کرتی رہی ہے۔

 واضح رہے کہ بدھ کے روز امریکی سیکریٹری دفاع جیمز میٹس کی افغانستان آمد پر کابل میں ہی حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر راکٹ داغے گئے تھے جس کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری