پٹرولیم کی قیمتوں میں 19 روپے 33 پیسے کا اضافہ


پٹرولیم کی قیمتوں میں 19 روپے 33 پیسے کا اضافہ

حکومت پاکستان نے پٹرول کی قیمتوں میں19 روپے 33 پیسے اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حکومت پاکستان نے پٹرول کی قیمتوں میں19 روپے 33 پیسے اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں 19 روپے 33 پیسے تک کے اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔

اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں تجویز دی گئی ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل 77 روپے 40 پیسے سے بڑھا کر 79 روپے 60 پیسے فی لٹر کردیا جائے۔

پٹرول 71 روپے 50 پیسے سے بڑھا کر 73 روپے 86 پیسے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے کیروسین آئل19 روپے 33 پیسے مہنگا کرکے اس کی قیمت 44 روپے سے بڑھا کر 63 روپے 33 پیسے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ون نیشن نیوز کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت 14 روپے 10 پیسے کا اضافہ کرکے 58 روپے 10 پیسے کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

 وزارت پٹرولیم وزیر اعظم سے منظوری لینے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری