کراچی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد


کراچی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد

رینجرز نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں خفیہ اطلاعات پر چھاپا مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کراچی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقداری میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق اسلحہ ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے شر پسند عناصر نے علاقے میں دہشت گردی پھیلانے کی نیت سے چھپایا تھا۔

 رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ  انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اورنگی ٹاؤن سیکٹر7 سی کے علاقے میں چھاپا مار کر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

اسلحہ پبلک پارک کے پیچھے بنائے گئے 3کمروں پر مشتمل غیر قانونی یونٹ آفس نمبر 130 میں چھپایا گیا تھا۔

اسلحے میں ایک ایل ایم جی ، ایمونیشن بیلٹ، کلاشنکوف، رائفل، پستول اور مختلف اقسام کی دو ہزار کے قریب گولیاں شامل ہیں ۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری