بھارت کو افغان پالیسی میں شامل کرنے سے مسائل پیدا نہیں ہوں گے، امریکہ


بھارت کو افغان پالیسی میں شامل کرنے سے مسائل پیدا نہیں ہوں گے، امریکہ

نیٹو کے سربراہ کا کہنا ہے انہیں نہیں لگتا کہ بھارت کو خطے کی حکمت عملی میں شامل کرنے سے مسائل پیدا ہوں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، نیٹو کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بھارت کو افغان امن عمل میں شامل نہیں کیا گیا تو یہ ایک بہت بڑی غلطی ہوگی کیونکہ بھارت کے شامل کرنے سے خطے مسائل پیدا نہیں ہوں گے۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹنبرگ نے کہا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے بیان کردہ نئی حکمت عملی کو جس وجہ سے ہم خوش آئند کہتے ہیں وہ یہ ہے کہ یہ حکمت عملی خطے کی بڑی طاقتوں، پاکستان اور بھارت دونوں کے لیے ہی فائدہ مند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم خطے میں موجود تمام ممالک کو افغانستان میں افغان امن عمل میں حصہ دار بننے پر زور دیتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت بھی اس عمل میں باہمی نقطہ نظر کے ساتھ شامل ہوں۔

نیٹو سربراہ نے مزید کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ بھارت کو اس خطے کی حکمت عملی میں شامل کرنے سے مسائل پیدا ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر بھارت کو افغان امن عمل میں شامل نہیں کیا جاتا تو یہ ایک بہت بڑی غلطی ہوگی۔

 نیٹو کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی پاکستان اور بھارت دونوں کے لیے فائدہ مند ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری