شیعہ لاپتہ افراد کی حمایت میں تیسرے روز بھی احتجاج + تصاویر


شیعہ لاپتہ افراد کی حمایت میں تیسرے روز بھی احتجاج + تصاویر

پاکستان کے اہل تشیع نے آج 9 محرم الحرام کے جلوس و مجالس کے بعد بھی لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا تاہم حکومت کی جانب سے تاحال کوئی خاطر خواہ اقدامات سامنے نہیں آئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کراچی میں شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے آج تیسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تاہم حکومت کی جانب سے تاحال کوئی جواب دیکھنے کو نہیں ملا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق 9 محرم کے جلوس میں نماز ظہرین کے بعد لاپتہ افراد کے لواحقین نے احتجاج کیا۔

احتجاج میں مولانا احمد اقبال رضوی اور مولانا صادق رضا تقوی نے خطاب کرتے ہوئے رییاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ ان کا فلفور رہا کیا جائے یا اہلے خانہ سے ملوایا جائے ورنہ حالات کی زمہ دار حکومت خود ہوگی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری