کالعدم تنظیموں کو خفیہ طور پر تحفظ فراہم کیا جارہا ہے، فرحت اللہ بابر


کالعدم تنظیموں کو خفیہ طور پر تحفظ فراہم کیا جارہا ہے، فرحت اللہ بابر

کالعدم تنظمیوں کو خفیہ قوتوں کی مبینہ طور پر حاصل حمایت کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے سینیٹ سیکرٹریٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔

 خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پی پی پی کے سینیٹر نے توجہ دلاؤ نوٹس میں موقف اختیار کیا کہ وہ وزارت داخلہ کی توجہ اس جانب مبذول کروانا چاہتے ہیں کہ دہشت گردوں کو ایک انٹیلی جنس ایجنسی کی جانب سے خفیہ طور پر تحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی پابندیوں کے باوجود مولانا مسعود اظہر کو بغیر کسی وضاحت کے تحفظ فراہم کیا جاتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ ملا اختر منصور سے ملنے والے پاکستانی شناختی کارڈ کے بعد طالبان کے محافظوں کی تحقیقات ہونی چاہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہا کہ تاہم ایک سال گزرنے کے باوجود اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

انہوں نے نام لیے بغیر سوال اٹھایا کہ کالعدم تنظیم کی سپورٹ والے امیدوار کو این اے 120 میں الیکشن لڑنے کی اجازت کس نے دی، جو قانون کی خلاف ورزی ہے۔

سینیٹر فرحت اللہ خان بابر نے الزام لگایا کہ وزارت داخلہ نے انتخابی مہم کے دوران مذکورہ حلقے میں کالعدم تنظیموں کے رہنماوں کی تصاویر اور پوسٹرز کا نوٹس نہیں لیا۔

گذشتہ دنوں ایک آئی بی ایجنٹ کی جانب سے اپنے ہی ادارے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی پٹیشن کا حوالہ دیتے ہوئے پی پی پی کے سینیٹر کا کہنا انٹیلجنس ایجنسی کے ایک ملازم نے اپنے ہی ادارے کے حکام پر سنگین الزام عائد کیے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری