یوم عاشور پر دہشتگردی کا خدشہ، نوعمر خودکش بمبار پنجاب میں داخل


یوم عاشور پر دہشتگردی کا خدشہ، نوعمر خودکش بمبار پنجاب میں داخل

حساس اداروں نے نوعمر خودکش بمبار کی پنجاب آمد کے حوالے سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے والے دیگر اداروں کو آگاہ کردیا ہے اور اس سلسلے میں مبینہ خود کش بمبار کی تصویرسمیت تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پنجاب کے اہم شہروں میں یوم عاشور کے موقع پر ممکنہ دہشتگردی کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے خفیہ اطلاعات کے مطابق کالعدم تنظیم کے (گیدارگروپ)کے کمانڈر غفران کی جانب سے کم عمر خودکش بمبار کو پنجاب روانہ کیا گیا ہے۔ یہ نوجوان جو شکل و صورت سے افغان دکھائی دیتا ہے اسے لاہورسمیت پنجاب کے کسی بھی اہم شہر میں خودکش بمبار کے طور پربھیجا گیا ہے۔ مبینہ خودکش حملہ آور کی تصویر کو ایس پی سے لیکر بیٹ افسروں تک لاہور پولیس کو شیئر کر دیا گیا ہے، مبینہ خودکش حملہ آور کی تصویر کو تھانوں میں بھی آویزا ں کر دیا گیا ہے تاکہ تھانوں میں آنے والے شہری بھی اس دہشت گرد کو دیکھ سکیں اور اگر کسی کو اس کے متعلق کچھ معلومات ہوں تو وہ پولیس کو بتا دیں۔حساس اداروں کی رپورٹ کے بعد لاہور کے تمام داخلی وخارجی راستوں پر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، شہر میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں اور شہریوں کو مکمل چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی ،شہر میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری