جلوس و مجالس محدود کرنے کی کوئی کوشش قابل قبول نہیں ہوگی، ساجد علی نقوی


جلوس و مجالس محدود کرنے کی کوئی کوشش قابل قبول نہیں ہوگی، ساجد علی نقوی

اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجدعلی نقوی نے کہا ہے کہ مجالس اور جلوس کسی مکتب فکر کے خلاف نہیں اور نہ ا س کا کسی کے خلاف ہونے کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے۔اس لیے کہ ہم پاکستان میں تحاد امت کے داعی اوربانیوں میں سے ہیں۔ جلوس اور مجالس پر قدغن لگانے،محدود کرنے یا رکاوٹ ڈالنے کی کوئی کوشش قابل قبول نہیں ہو گی۔

اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجدعلی نقوی نے کہا ہے کہ مجالس اور جلوس کسی مکتب فکر کے خلاف نہیں اور نہ ا س کا کسی کے خلاف ہونے کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے۔اس لیے کہ ہم پاکستان میں تحاد امت کے داعی اوربانیوں میں سے ہیں۔ جلوس اور مجالس پر قدغن لگانے،محدود کرنے یا رکاوٹ ڈالنے کی کوئی کوشش قابل قبول نہیں ہو گی۔ اس لیے کہ ہم اپنے بنیادی حق سے اور شہری آزادیوں سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے نویں محرم کے جلوس میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کیا۔اس موقع پر علامہ عارف حسین واحدی،سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ،علامہ فرحت عباس جوادی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ ایک منصوبہ بندی کے تحت عزاداری سید الشہداء ؑ کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ خاص کر پنجاب میں اور جو کام اس سے پہلے تکفیری گروہ کرتا تھا آج وہ کام سرکاری اداروں نے سنبھال لیا ۔ مجالس و جلوس ہائے عزاہمارا بنیادی حق ہے اس سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔ قانون نافذ کرنے والے ادار وں ساتھ تعاون کرتے ہیں۔لیکن اگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کو غلط استعمال کیا جائے گا ہمارے خلاف اور ہمارے قانونی حق کوروکنے کی کوشش کی جائے گی تو یہ قابل قبول نہیں ہوگا۔

علامہ سید ساجد علی نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں پولیس کی جانب سے عزاداری منانے والوں ، مجلس کرنے والوں اورجلوس نکالنے والوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ ہم تمہیں فورتھ شیڈول میں ڈال دیں گے ۔ہم تمہیں امن کمیٹی سے نکال دیں گے،ایف آئی آرز درج کی جارہی ہیں۔

علامہ سید ساجدعلی نقوی نے کہا کہ مت لاؤ اس حد تک جب پاکستان کے اندر ٹکراؤ ہو۔ہم حق سے دستبردار نہیں ہونگے اور کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ بڑے سے بڑا ٹکراؤ ہوا تو ہم قبول کریں گے۔

دریں اثناء شیعہ علماء کونسل وہاڑی کے ضلعی رہنما حمد علی جعفری سے ٹیلی فونک گفتگو کر تے ہوئے کیا علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ دنیا بھر میں یزیدی قوتیں مختلف صورتوں میں سراُٹھا رہی ہے اور ان قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے عالم اسلام میں لیڈر شب کا فقدان ہے.

علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ شبِ عاشور نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسین ؑ نے اپنے ساتھیوں کو آزادانہ فیصلہ کا اختیار دے کر ہدایت ورہنما ئی کی ایک ایسی شمع روشن کی جو آج بھی صدیاں گزرنے پر روشنی بکھیر رہی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری