خاندان رسول ص نے جو قربانی دی اس کی مثال تاریخ انسانیت میں کہیں بھی نہیں ملتی

خاندان رسول ص نے جو قربانی دی اس کی مثال تاریخ انسانیت میں کہیں بھی نہیں ملتی

پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے یوم عاشور کے موقع پر امام بارگاہ دربتول اڈہ پسروریاں کے جلوس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلمانوں میں جو تفریق ہے اسے امام حسین علیہ السلام کی قربانی کو یاد کرکے بھلا دینا چاہئے اور آپس میں اتحاد پیدا کرنا چاہئے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مسلمانوں میں تفرقہ کی وجہ سے دشمن برما سے لیکر شمالی افریقہ تک مسلمانوں کو خون میں نہلا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر، روہنگیا، فلسطین، عراق، لیبیا کے مسلمان جہاں جہاں بھی مسلمان مظلوم ہیں وہاں کربلا کی قربانی سے درس لیکر آپ سمیں اتحاد پیدا کرنا چاہئے۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے تاکید کی کہ دین کی سربلندی کیلئے جب تک ہم شہدائے کربلا کے نقش قدم پر نہیں چلیں گے تب تک ہماری دین کے ساتھ کمٹمنٹ نہیں ہوسکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے اس مسئلے کو حل نہ کیا تو ہماری داستان بھی نہ ہوگی داستانوں میں یہ ہمارا حشر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ خاندان رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جو قربانی دی اس کی مثال تاریخ انسانیت میں کہیں بھی نہیں ملتی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری