امریکا میں میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ سے 50 افراد ہلاک، 200 سے زائد زخمی + ویڈیو


امریکا میں میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ سے 50 افراد ہلاک، 200 سے زائد زخمی + ویڈیو

امریکی شہر میں میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ سے 50 افراد ہلاک جب کہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور کی شناخت نو مسلم سمیر الحجید کے نام سے ہوئی۔

خبر ادارے تسنیم کے مطابق امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں فائرنگ سے 50 افراد ہلاک اور 200 سو زخمی ہوگئے ہیں۔

لاشوں اور متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

پولیس اور ایف بی آئی نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آور کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ’منڈالے بے کیسینو اور ہوٹل‘ کے احاطے میوزک کنسرٹ جاری تھا کہ ایک مسلح شخص نے ہوٹل کی 32 ویں منزل سے نیچے موجود ہجوم پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کردیا ہے جس کی شناخت نو مسلم سمیر الحجید کے نام سے ہوئی جب کہ اس کا پرانا نام سام ہائیڈ تھا۔ سوشل میڈیا پر حملہ آور کی تصویر بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ بندوق پکڑے کھڑا ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خوفزدہ شائقین جان بچانے کے لیے کنسرٹ کو چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں جب کہ پیچھے سے فائرنگ کی آوازیں آرہی ہیں۔ حکام نے لاس ویگاس ائر پورٹ کو بند کرتے ہوئے پروازوں کا رخ بھی موڑ دیا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری