افغان پولیس اہلکار نے اپنے ہی چار ساتھیوں کی جان لے لی


افغان پولیس اہلکار نے اپنے ہی چار ساتھیوں کی جان لے لی

شمالی افغانستان کے علاقے جوزجان پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایک پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے چار ساتھیوں کو ہلاک کر دیا ہے.

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی افغانستان میں ایک پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے اپنے ہی چار ساتھیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ جوزجان پولیس کے سربراہ نے بتایا ہے کہ پولیس کے ایک سپاہی نے اپنے ہی ساتھیوں کو گولی مار دی ہے۔

حادثہ خم آب نامی شہر میں اس وقت پیش آیا جب افغان پولیس اہلکاروں کے درمیان کسی موضوع پر بحث ہوا جس کے نتیجے میں ایک پولیس سپاہی نے اپنے ہی ساتھیوں پر گولیاں برسائی۔

افغان پولیس اہلکار نے اپنے چار ساتھیوں کو ہلاک کرنے کے بعد طالبان میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

دوسری جانب طالبان کا کہنا ہے کہ ان کے مسلح افراد نے افغان سیکورٹی فورسز کی چوکیوں پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کرکے متعدد اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان پولیس اہلکاروں کی جانب سے اپنے ہی ساتھیوں کو ہلاک کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ اس قسم کے حادثات پیش آچکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری