عراق اور ایران کے مابین "حیدر کرار" نامی فوجی مشقوں کا آغاز


عراق اور ایران کے مابین "حیدر کرار" نامی فوجی مشقوں کا آغاز

اسلامی جمہوری ایران کے جنوب مغربی سرحدوں پر "حیدر کرار" نامی جنگی مشقوں کا تیسرا مرحلہ عراقی افواج کی موجودگی میں شروع ہوچکا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حیدر کرار نامی فوجی مشقوں کا تیسرا مرحلہ ایران – عراق سرحد پر شروع ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوری ایران کی مسلح افواج حیدر کرار نامی مشقوں میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گی۔

ان مشقوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے مختلف دستے حصہ لے رہے ہیں۔

ان فوجی مشقوں میں دشمن کے مقابلے میں  کوئیک رسپانس اور کوئیک اٹیک کی ٹریننگ دی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ ایرانی مسلح افواج کے ساتھ عراقی فوج بھی حیدر کرار نامی مشقوں میں حصہ لے رہی ہے۔

آج کی مشقوں میں ایرانی نازعات-10 نامی راکٹ جو کہ N-10 کے نام سے مشہورہے، بھی طاقت کا مظاہرہ کرے گا۔

واضح رہے کہ نازعات-6 کا جدید ماڈل تقریبا سو کلومیٹر تک مار کرنے اور نازعات دس میزائل کا جدید ترین ماڈل ایک سو تیس کلو وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری