پاکستان میں دہشتگردی کی کمر ٹوٹ گئی لیکن ۔۔۔ کراچی میں ایک ماہ کے دوران 91 جاں بحق، 121 زخمی


پاکستان میں دہشتگردی کی کمر ٹوٹ گئی لیکن ۔۔۔ کراچی میں ایک ماہ کے دوران 91 جاں بحق، 121 زخمی

اگرچہ پاکستانی حکمرانوں کے بقول کراچی سمیت ملک بھر میں دہشتگردی کی کمر ٹوٹ گئی ہے لیکن اعداد و شمار کے مطابق صرف ستمبر کے مہینے میں پرتشدد واقعات اور ٹارگٹ کلنگ میں 91 افراد ہلاک اور 121 زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ستمبر کراچی کے شہریوں کے لئے واقعی ستم گر ثابت ہوا۔

محرام الحرام کے حوالے سے کراچی پولیس اور رینجرز کے حوالے سے کئے جانے والے حفاظتی اقدامات کے باوجود کراچی اہل شہر کے لئے پرآشوب مہینہ ثابت ہوا اور اس میں ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر پرتشدد واقعات میں 91 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 121 افراد زخمی ہوئے۔

کراچی کی اس صورتحال نے قانون نافذکرنے والے اداروں اور حکومت سندھ کی جانب سے کئے گئے بہتری کے دعوؤں کی ایک بار پھر قلعی کھول دی ہے کہ ہر طرح کے اقدامات کے باوجود اہل کراچی کا خون پانی کی طرح بہتا رہا اور حکومت اپنی تمام تر نام نہاد کوششوں کے باوجود دہشت گردوں کو نکیل ڈالنے میں ناکام رہی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری