تہران، اردو ادب کے استاد ڈاکٹر شاہد چوھدری انتقال کرگئے


تہران، اردو ادب کے استاد ڈاکٹر شاہد چوھدری انتقال کرگئے

تہران یونیورسٹی میں اردو ادب کے پروفیسر شاہد چوھدری خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی تدفین تہران کے بہشت زہرا نامی قبرستان میں ہوگی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تہران یونیورسٹی میں اردو ادب کے مایہ ناز استاد شاهد چوهدری گزشتہ روز 75 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

ڈاکٹر چوھدری پاکستان کے شہر سرگودھا میں پیدا ہوئے اور انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر سے ہی حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے تہران یونیورسٹی کا رخ کیا اور اس یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم کی ڈگری یعنی پی ایچ ڈی کرنے کے بعد بعنوان استاد فرائض انجام دیتے رہے۔

استاد چوھدری نے اسلامی جمہوری ایران خاص کر تہران میں اردو زبان کو فروغ دینے میں وسیع پیمانے پر کوششیں کیں۔

رپورٹ کے مطابق تہران یونیورسٹی سے 300 کے قریب طالب علموں نے گریجویشن کیا ہے۔

ان طلاب کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی کے پیچھے بلواسطہ یا بلا واسطہ ڈاکٹر شاہد کی خدمات کار فرما ہیں۔

ڈاکٹر شاہد نے اردو اور فارسی میں کئی کتابیں بھی تالیف کی ہیں۔

تہران یونیورسٹی کے مایہ ناز استاد کا کل اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا جنہیں تہران کے بہشت زہرا نامی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری