یمن؛ سعودی حملوں میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد شہید


یمن؛ سعودی حملوں میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد شہید

یمن پر سعودی اتحادی افواج کے تازہ ترین حملوں میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد شہید ہوگئے۔

تسنیم نیوز نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ آج بدھ کو یمن کے سرحدی علاقے پر سعودی عرب کی اتحادی افواج نے حملہ کرکے ایک ہی خاندان کے 12 افراد کو شہید کردیا۔

سعودی جنگی جہازوں نے یمن کے صوبہ صعدہ کے حیدان، منبہ اور باقم نامی علاقوں پر وقفے وقفے سے بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد نہتے یمنی شہری خاک وخوں میں غلطاں ہوگئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق سعودی لڑاکا طیاروں نے آج 15 مرتبہ سرحدی علاقے حرض اور میدی پر شدید بمباری کی ہے۔

دوسری جانب یمنی سرکاری فوج اور سعودی حمایت یافتہ مسلح جنگجووں کے درمیان جھڑپوں میں منصورہادی کا ایک کمانڈر ہلاک ہوگیا ہے۔

یمنی فوج نے صوبہ الجوف کے مضافات میں کارروائی کرکے منصور ہادی کے کئی چوکیوں کو تباہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ یمنی فوج آل سعود کے اتحادی افواج کے حملوں کا بھرپور جواب دینے کی کوشش میں ہے۔

سعودی اتحاد کے حملوں کے جواب میں یمن کی سرکاری فوج نے متعدد بار میزائل سے سعودی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر آل سعود کی نیندیں اڑا دیں۔

یاد رہے کہ آل سعود کی سرپرستی میں ہونے والے حملوں میں اب تک ہزاروں یمنی شہری خاک و خون میں غلطاں ہوچکے ہیں اور ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔

یمن کا 80 فیصد بنیادی ڈھانچہ بھی سعودی حملوں کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری