الحویجہ میں داعش کے متعدد ٹھکانے تباہ


الحویجہ میں داعش کے متعدد ٹھکانے تباہ

عراقی لڑاکا طیاروں نے الحویجہ میں داعش کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔

تسنیم نیوز نے الفرات نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ آج بدھ نص عراقی فضائیہ نے الحویجہ میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرکے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیاہے۔

حشد الشعبی کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ عراقی لڑاکا طیاروں نے الحویجہ کے داعشی مرکز پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے مغربی الحویجہ کے الجبوریه، نایف ابراهیم، السعیدیه، ربیضہ، العالیه اور خلف‌الأسود نامی علاقوں کو آزاد کرالیا ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ کرکوک کے  جنوب مغربی علاقے میں واقع الحویجہ بدستور داعشی دہشت گردوں کے قبضے میں ہے۔

حشد الشعبی کے ترجمان احمد الاسدی کا کہنا ہے کہ تلعفر کی آزادی کے بعد دہشت گردوں کے حوصلے پست ہوگئے ہیں اور عراقی فوج اب نہایت آسانی کے ساتھ تمام علاقوں سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرے گی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری