امریکہ کا حزب اللہ کے 2 رہنماؤں کی گرفتاری پر 12 ملین ڈالرز انعام دینے کا اعلان + اسناد


امریکہ کا حزب اللہ کے 2 رہنماؤں کی گرفتاری پر 12 ملین ڈالرز انعام دینے کا اعلان + اسناد

امریکی محکمہ انصاف نے حزب اللہ لبنان کے 2 رہنماؤں کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے پر 12 ملین ڈالرز کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے حزب اللہ لبنان کے رہنما طلال ہمایا کی گرفتاری میں مدد دینے پر7ملین ڈالرز جبکہ فواد شکر کی اطلاع دینے والےکے لیے 5 ملین ڈالرز انعام کا اعلان کیا ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ حزب اللہ لبنان کے دونوں رہنماؤں کے بارے میں اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائےگا، ان سے متعلق قریبی امریکی سفارت خانے کو اطلاع دیں۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق حزب اللہ لبنان کو اپریل 1983 میں بیروت میں امریکی سفارت خانے پر خودکش دھماکوں سمیت امریکیوں کے خلاف متعدد دہشت گردی کے حملوں میں ملوث پایا گیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری