العبادی: کرد ریفرنڈم کی منسوخی تک مذاکرات کا کوئی امکان نہیں


العبادی: کرد ریفرنڈم کی منسوخی تک مذاکرات کا کوئی امکان نہیں

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نےکہا ہے کہ ہر قسم کی گفتگو عراق کی وحدت، بنیادی قوانین کے احترام اور ریفرنڈم کی منسوخی پر ہی مشروط ہوگی۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ رواں سال داعش کے لیے عراق میں آخری سال ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ عراق کی مشترکہ فورسز کو موقع ملا کہ وہ ملک کے شہروں میں داخل ہوں جن میں صدام کے دور سے اب تک کوئی سیکورٹی فورس داخل نہیں ہوئیں۔

العبادی نے تاکید کی کہ دہشتگرد گروہ داعش کے خوف اور دہشت نے تمام شہروں کو اپنے لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

وزیراعظم العبادی نےکہا کہ ہر قسم کی گفتگو عراق کی وحدت، بنیادی قوانین کے احترام اور ریفرنڈم کی منسوخی پر ہونی چاہیے۔

انہوں نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے عبادی نے ، متنازع علاقوں میں سکیورٹی کے قیام کا موضوع  مرکزی انتظامیہ کے اختیارات میں شامل ہونے کا ذکر کیا اور علاقے میں موجود پیش مرگہ فورسز  سے وفاقی فورسز کے ساتھ جھڑپیں نہ کرنے کی اپیل کی۔

عراقی وزیراعظم نے کہا کہ ہم ان کوششوں کے مقابلے میں جو ایک ھدف کے تحت عراق کی وحدت کو پارہ پارہ کرنا چاہتیں ہیں، ھاتھ باندھ کر نہیں بیٹھیں گے۔

واضح رہے کہ عراق سے علیحدگی کے لیے کرد ریفرینڈم  بغداد کی جانب سے سخت مخالفت، ترکی اور ایران کی شدید دھمکیوں اور بین الاقوامی دباو کے باوجود 25 ستمبر کو منعقد ہوا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری