لاڑکانہ میں زائرین کی بس کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق، 19 زخمی


لاڑکانہ میں زائرین کی بس کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق، 19 زخمی

سندھ کے شہر لاڑکانہ کے قریب واگان روڑ پر زائرین کی بس حادثے شکار ہوئی جس کے نتیجے میں تین بچوں اور ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 8 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق لاڑکانہ کے ڈپٹی کمشنر کاشف علی ٹیپو کا کہنا ہے کہ بروہی برادری سے تعلق رکھنے والے زائرین کی بس سیہون سے واپس آرہی تھی کہ واگان روڈ میں مالگانی پوائنٹ کے پاس ایک موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میںحادثے کا شکار ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ حادثے میں بروہی برادری کے ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ موٹرسائیکل میں سوار میاں بیوی اور ان کا بچہ بھی جاں بحق ہوگیا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ بس ڈرائیور نے مخالف سمت سے آنے والے موٹرسائیکل سوار کو بچانے کی کوشش کی لیکن وہ اسٹیرنگ پر کنٹرول نہ رکھ سکے اور بس الٹ گئی۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو چانڈکا میڈیکل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بروہی برادری کے ارکان غلام شاہ جیلانی میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کی سلسلے میں گئے ہوئے تھے۔

جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت امجد علی، حیدرعلی، ثنااللہ، دانش، خلیل احمد، حسنہ اور عنایت اللہ کے نام سے ہوئی جبکہ جہانزے، زرینہ، نصرت، نور بانو، رحمٰن، شہزادی، نظیرعلی، حسنہ، نورجہاں، بینیظیر، یاسرعلی اور نور بی بی زخمی ہوگئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری