ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان کی ٹیم کا اعلان


ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان کی ٹیم کا اعلان

سپر سکسز ٹورنامنٹ کے لئے انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی نے سہیل تنویر کو کپتان مقرر کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

سپر سکسز ٹورنامنٹ کے لئے انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی نے سہیل تنویر کو کپتان مقرر کیا ہے، دیگر کھلاڑیوں میں سہیل خان،جاہد علی،محمد سمیع،انور علی،حماد اعظم اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں جبکہ بلاول بھٹی اور محمد عرفانجونیئر کوریزور کھلاڑی کے طور پر رکھا گیا ہے۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کے باوجود سری لنکا کیخلاف سیریز کے کسی فارمیٹ میں جگہ نہ بناپانے والے فواد عالم کو سلیکٹرز نے سپر سکسز ٹورنامنٹ کے بھی قابل نہیں سمجھا، نعیم اختر گیلانی بطور منیجر سکواڈ کے ہمراہ جائیں گے۔

ایونٹ 26سے 29اکتوبر تک ہانگ کانگ میں شیڈول ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری