نیٹو کا 16 سال سے افغانستان کو دہشتگردوں کی پناہ گاہ نہ بننے کا عزم


نیٹو کا 16 سال سے افغانستان کو دہشتگردوں کی پناہ گاہ نہ بننے کا عزم

نیٹو کے سربراہ کا افغانستان میں 16 سال سے زائد عرصے سے جاری دہتگردی کیخلاف ناکام جنگ کے بعد بھی یہ دعویٰ ہے کہ وہ اس ملک کو عالمی دہشتگردی کی پناہ گاہ نہیں بننے دیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق نیٹو کے افغانستان میں بدترین شکست کا سامنا کرنے والے نیٹو فوج کے سربراہ اسٹالٹن برگ نے کہاہے کہ عالمی برداری دہشت گردی کیخلاف برسرپیکار ہے، ہم کسی قیمت پر بھی افغانستان کو عالمی دہشت گردی کی پناہ گاہ نہیں بننے دیں گے۔

رومانیہ میں چار روزہ نیٹو پارلیمانی اسمبلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام کرنے کی صورت میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان سے آگاہ ہیں، افغانستان سے چلے جانا اور قیام کی صورت میں ہونے والے نقصان سے زیادہ نقصان دہ ہوگا۔

نیٹو جلد افغانستان سے گیا تو افغانستان پرتشدد ریاست میں دوبارہ تبدیل ہوجائے گا اور افغانستان عالمی دہشت گردی کی محفوظ پناہ گاہ بن جائے گا۔ نیٹو افغانستان کو عالمی دہشت گردی کی محفوظ پناہ گاہ نہیں بننے دے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ سمیت نیٹو افواج گذشتہ 16 سال سے افغانستان میں دہشتگردی کے بہانے مسلمانوں کا خون بہا رہی ہیں اور اس ملک میں باقی رہنے کیلئے آئے روز بہانے تلاش کرتی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری