توہین رسالت کے الزام میں 3 احمدیوں کو سزائے موت سنا دی گئی


توہین رسالت کے الزام میں 3 احمدیوں کو سزائے موت سنا دی گئی

ضلع شیخوپورہ کی عدالت نے توہین رسالت کا جرم ثابت ہونے پر 3 احمدیوں کو سزائے موت سنادی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کی عدالت نے توہین رسالت کا جرم ثابت ہونے پر 3 احمدیوں کو سزائے موت سنادی ہے۔

عدالت نے توہین رسالت کا ارتکاب ہونے والے احمدیوں کو 2، 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سناتے ہوئے کہا ہے اگر انہوں نے رقم ادا نہ کی تو انہیں 6 ماہ قید کی سزا دی بھی جائے گی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میاں جاوید اکرم نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بھلوال سے تعلق رکھنے والے تنیوں احمدی اپنی عبادت گاہ کے باہر لگائے گئے پمفلٹ اور بینرز کے ذریعے توہین رسالت کے مرتکب ہوئے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری