اسلام آباد، ایرانی سفیر کی وزیر دفاع سے اہم ملاقات


اسلام آباد، ایرانی سفیر کی وزیر دفاع سے اہم ملاقات

اسلام آباد میں اسلامی جمہوری ایران کے سفیر نے وزیر دفاع خرم دستگیرخان سے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں اسلامی جمہوری ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے وزیر دفاع 'خرم دستگیر خان' کے ساتھ دو پاک – ایران تعلقات سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

 موصولہ رپورٹ کے مطابق ہنردوست نے اسلام آباد میں وزیر دفاع خرم دستگیرسے پاک – ایران دفاعی تعاون کے بارے میں بات چیت کی ہے۔

ایرانی سفیر نے خرم دستگیر خان کو پاکستان کے وزیر دفاع بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئےنیک خواہشات کا اظہارکیا.

ایرانی سفیر نے پاک – ایران دوستی کا ذکر کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات بالخصوص دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید فروغ ملے گا.

پاکستان کے وزیر دفاع نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ  پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سرحدی اور علاقائی امور پر مشترکہ تعاون کے فروغ ناگزیرہے.

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری