امریکا داعش کو جدید ترین ہتھیار پہنچا رہا ہے، بریگیڈیرعبداللہ


امریکا داعش کو جدید ترین ہتھیار پہنچا رہا ہے، بریگیڈیرعبداللہ

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری یونٹ کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیر عبداللہ عراقی کا کہنا ہے کہ امریکا شام اور عراق میں داعشی دہشت گردوں کو جدید ترین اسلحہ پہنچا رہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری یونٹ کے ڈپٹی کمانڈر کا کہنا ہے کہ عراق اور شام میں داعش سمیت تمام دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے لیکن امریکی فوج ہتھیاروں کی پیٹیاں اور اشیائے خوراک کی کھیپیں گرا کر داعش کو تقویت دینے کی کوشش کررہی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری یونٹ کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیر عبداللہ عراقی نے مزید کہا کہ امریکا داعش کے خلاف جنگ کے بہانے شام اور عراق میں داخل ہوا لیکن حقائق امریکیوں کے د‏‏عوؤں سے مختلف ہیں-

انہوں نے کہا کہ امریکی حکام داعش کی حمایت کے لئے جو بھی کر سکتے ہیں وہ کر رہے ہیں کیونکہ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ داعش کا اصل دشمن اسلامی جمہوریہ ایران اور استقامتی محاذ ہے-

سپاہ پاسداران کے مذکورہ کمانڈر نے کہا کہ امریکی جس میدان میں بھی اترے ہیں انہیں ایران سے سخت شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے-

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری