کرد حکام کی جانب سےاربیل – موصل سڑک بند کرنے کا اعلان


کرد حکام کی جانب سےاربیل – موصل سڑک بند کرنے کا اعلان

عراقی صوبہ کردستان کے حکام نے اربیل کو موصل سے ملانے والی سب سے بڑی  شاہراہ کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کرد حکام نے موصل کو اربیل سے ملانے والی قومی شاہراہ کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کردستانی حکام کا کہنا ہے کہ اربیل موصل جیسی اہم شاہراہ کو بند کرنے کی وجہ کردستان کی سرحد کے قریب عراقی فوج کی اضافی تعیناتی اور غیر معمولی سرگرمیاں ہیں۔

یاد رہے کہ بغداد حکومت نے گزشتہ ماہ کردستان میں کرائے جانے والے ریفرنڈم کے بعد اپنی عسکری سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے۔ جبکہ عراق کی ایک عدالت نے ریفرنڈم کا انتظام کرانے والے اعلی کرد حکومتی اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم جاری کر چکی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری