رواہ اور القائم میں داعش کے خلاف آپریشن کا آغاز


رواہ اور القائم میں داعش کے خلاف آپریشن کا آغاز

مغربی الانبار کے علاقے رواہ اور القائم کو داعش سے آزاد کرانے کے لئے عراقی فوج اور عوامی رضاکارفورسز کے تازہ دم دستے روانہ کردیے گئے ہیں۔

تسنیم نے السومریہ نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی فوج کا کہنا ہے کہ  صوبہ الانبار کے علاقے رواہ اور القائم میں داعش کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کےلئے فوج اور رضاکاررفورسز کے تازہ دم دستے روانہ کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ داعش کے زیر قبضہ اکثر علاقوں کو آزاد کرالیا گیا ہے۔

عراقی فوج نے گزشہ روز سرکاری سطح پر عراق کے صوبہ کرکوک کے مغربی شہر الحویجہ کی دہشت گردوں کے قبضے سے مکمل طور پر آزادی کا اعلان کیاتھا.

عراقی رضاکار فورسز کے کمانڈر "عبدالامیر یارالله" کا کہنا تھا کہ الحویجہ شہر کو داعشی دہشت گردوں سے مکمل طور پر آزاد کرالیا گیا ہے۔

حشدالشعبی کے کمانڈر کے مطابق عراقی فوج اور رضاکار فورسز نے مغربی کرکوک میں داعش کے خلاف آپریشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے اور اب یہ علاقہ دشمن انسانیت اور انسان نما درندوں سے مکمل طور پر پاک ہوچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے مغربی کرکوک کے الریاض نامی علاقہ سمیت 161 دیہاتوں کو داعشی درندوں سے آزاد کرالیا ہے اور الحویجہ کی آزادی کے بعد دہشت گردوں کے حوصلے پست ہوگئے ہیں اور عراقی فوج اب نہایت آسانی کے ساتھ تمام علاقوں سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرے گی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری