روسی صدر ایران کا دورہ کریں گے


روسی صدر ایران کا دورہ کریں گے

روسی صدر ولادیمیر پوٹن ایک اعلی وفد کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کریں گے.

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یکم نومبر کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن ایک اعلی وفد کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کریں گے.

کرملین محل کے ترجمان ویلادیمیر پسکوف کا کہنا ہے کہ روسی صدر یکم نومبر کو ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران کا دورہ کریں گے.

روسی ذرائع کے مطابق صدر پوٹن دارالحکومت تہران میں آذربائیجان اور ایران کےساتھ سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے.

واضح رہے کہ روسی صدر پہلے بھی تہران کا دورہ کرچکے ہیں.

خیال رہے کہ روس اور ایران شام  جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صدر اسد کے اہم اتحادی ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری