قادیانیوں کو مسلمان نہیں کہا، رانا ثناءاللہ


قادیانیوں کو مسلمان نہیں کہا، رانا ثناءاللہ

صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ قادیانیوں کو مسلمان قرار دینے کے اپنے بیان سے مکر گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی قادیانیوں مسلمان نہیں کہا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانونی رانا ثنااللہ نے قادیانیوں کو مسلمان قرار دینے کے اپنے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سے یہ بیان غلط منسوب کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے قادیانیوں کو کبھی بھی مسلمان نہیں کہا۔

صوبائی وزیر قانون نے قادیانیوں کے حوالے سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور ممبر قومی اسمبلی کیپٹن(ر)صفدر کی پارلیمنٹ کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن(ر)صفدر نے پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے جو کچھ کہا وہ سب درست ہے تاہم فوج میں قادیانیوں کے ہونے کے حوالے سے بات غلط ہے۔

واضح رہے کہ جنرل میجر جنرل آصف غفورکا کہنا ہے کہ پاک فوج میں ہر مسلک کے ماننے والے خدمات انجام دے سکتے ہیں، پاکستان آرمی میں عیسائی، ہندو اور سکھ بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری