نیب ریفرنسز میں نواز شریف، بیٹی اور داماد، فرد جرم عائد ہونے سے بچ گئے


نیب ریفرنسز میں نواز شریف، بیٹی اور داماد، فرد جرم عائد ہونے سے بچ گئے

نیب ریفرنسزمیں سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ہنگامہ آرائی کے باعث نیب ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی اور سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوئے جب کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے نمائندے ظافر خان پیش ہوئے،ان کے ہمراہ آصف کرمانی، دانیال عزیز اور عابد شیر علی سمیت (ن) لیگ کے متعدد رہنما بھی موجود تھے۔

مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور وکلا کی ایک کثیر تعداد عدالت میں داخل ہونے کی کوشش کی تو انہیں روک دیا گیا جس پر وہ مشتعل ہوگئے اور ان کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

 اکسپرس نیوز کے مطابق نیب ریفرنسز میں نوازشریف، مریم صفدراور کیپٹن صفدر کے خلاف کیس کی سماعت شروع ہوئی، تاہم ن لیگ کے وکلاء نے کمرہ عدالت میں احتجاج، شور شرابا اور شدید نعرہ بازی کی جس پر احتساب عدالت کے جج سماعت چھوڑ کر چلے گئے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری