کوئٹہ، ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی، 140 معطل


کوئٹہ، ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی، 140 معطل

صوبہ بلوچستان میں محکمہ صحت نے فرائض میں غفلت برتنے اورغیر حاضررہنے پر سخت کارروائی کرتے ہوئے 140 ڈاکٹروں کو معطل کر دیا ہے۔  

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ہسپتالوں میں حاضر ہوئے بغیر تنخواہ لینے والے ڈاکٹروں کے خلاف جامع کارروائی کرتے ہوئے 140 افراد کو معطل کردیا ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے جن کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ان میں زیادہ تر کافی عرصے سے غیر حاضر ہیں یا پھر فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتنے کے مرتکب ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 180 ڈاکٹروں کو اظہار وجوہ نوٹسز بھی جاری کئے گئے ہیں، جبکہ سیکرٹری صحت بلوچستان عصمت اللہ کاکڑ نے 7 ڈاکٹروں کو سرکاری ملازمت سے برخاست کرنے اور 45 کو سزاء دینے کے لئے مراسلہ چیف سیکرٹری بلوچستان کو ارسال کر دیا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری