مشرقی افغانستان، پولیس کے مرکز پر خودکش حملہ، جنرل عبدیانی جاں بحق


مشرقی افغانستان، پولیس کے مرکز پر خودکش حملہ، جنرل عبدیانی جاں بحق

افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ پکتیکا کے پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب خودکش حملے میں جنرل عبدیانی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  افغانستان کے صوبے پکتیا میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں جنرل عبدیانی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

افغان ذرائع کے مطابق بارد سے بھری دو گاڑیوں کو پکتیا میں پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب دھماکے سے اڑائی گئیں۔دھماکے کے بعد دہشت گردوں اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے بعد اب بھی علاقے میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان حملوں میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آرہاہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری