روس نے افغان طالبان کو تیل فراہم کرنے کا الزام مسترد کردیا


روس نے افغان طالبان کو تیل فراہم کرنے کا الزام مسترد کردیا

ماسکو نے افغان طالبان کو مفت پیٹرولیم مصنوعات فراہم کرنے کے الزامات کو مسترد کردیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی مدد کا الزام لگا کر نیٹو کی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کی گئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے اپنے بیان میں مغربی میڈیا کے الزامات کی سختی سے تردید کی ۔ مغربی میڈیا نے روس پر افغان طالبان کو مفت ڈیزل فراہم کرنے اور امریکی مشن کو ناکام بنانے کے الزامات عائد کیے تھے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ 16 اکتوبر کو مغربی میڈیا میں روس پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد اور زمینی حقائق کے برخلاف قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ خبر مفروضوں پرمبنی ہے جس کا مقصد افغانستان میں امریکی و نیٹو افواج کی ناکامیوں کو چھپانا ہے۔

سرگئی لاروف نے کہا ہم اس بات کے ثبوت دے سکتے ہیں کہ برطانیہ اور دوسری قوتیں طالبان کی پشت پناہی کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ برطانوی اخبار نے اپنی خبرمیں دعویٰ کیا تھا کہ روس کی خفیہ ایجنسی گزشتہ 18 ماہ سے ازبکستان کی سرحد سے ڈیزل سے بھرے ٹینکر افغان طالبان کو بھیج رہی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری