اگر امریکہ افغانستان کی ترقی سے متعلق سچاہے تو ایران کے بجائے پابندیاں پاکستان پر کیوں نہیں لگاتا


اگر امریکہ افغانستان کی ترقی سے متعلق سچاہے تو ایران کے بجائے پابندیاں پاکستان پر کیوں نہیں لگاتا

حزب حرکت اسلامی افغانستان کے امیر نے اعلان کیا ہے کہ اگر امریکہ افغانستان کی تعمیر نو کے لیےمخلص ہے تو ایرانکے بجا ئے پاکستان پر پابندیاں کیوں نہیں لگاتا

خبر رساں ادارے تسنیم  نے "رشد" نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ حرکت انقلاب اسلامی افغانستان کے امیر مولوی قلم الدین نے امریکہ کی نئی افغان پالیسی کے بارے  میں کہا کہ نئی پالیسی میں  جنگ کے جاری رہنے کے علاوہ افغانستان کے لیے اور کوئی پیغام نہیں ہے۔

انہوں نے واشنگٹن کا اسلام آباد پر دباو کو بھی جھوٹ قرار دیا جو اس نئی پالیسی کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

مولوی قلم الدین نے واضح کیا کہ اگر واشنگٹن افغانستان کے معاملے میں سچا ہے تو پاکستان پر پابندیاں کیوں نہیں لگائیں جبکہ ایران پر آئے روز نئی پابندیاں عائد کر رہا ہے۔

امیر حرکت اسلامی افغانستان نے مزید کہا کہ اس ملک میں انتخابات کرانے کے لئے جو کمیشن بنائے جا رہے ہیں وہ اسی حکومت کے ماتحت ہیں اور اگر اسی طرح کی صورت حال رہی تو ان کی جماعت الیکشن کا بائیکاٹ کرے گی۔

حرکت اسلامی افغانستان کے سیکرٹری شیرمحمد اخوندزادہ نے بھی اس بات کی تصریح کی کہ افغانستان میں نہ امریکہ امن و وحدت لانے میں کامیاب رہا اور نہ پاکستان اس بارے میں سچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ وابستہ بعض افراد کابل حکومت میں قومی و مذہبی اختلافات کو ہوا دے رہے ہیں اور سابق صدر حامد کرزی کے بعد یہ جماعت بھی الیکشن سے پہلے "لویہ جرگہ" بلانا چاہتی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری