خراسان رضوی کے ساتھ اقتصادی معاملات بڑھانے کے لئے تیارہیں، راحیلہ درانی


خراسان رضوی کے ساتھ اقتصادی معاملات بڑھانے کے لئے تیارہیں، راحیلہ درانی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان اسمبلی کی اسپیکر راحیلہ درانی کا بلوچستان کی صوبائی اسمبلی اور مشہد سٹی کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خراسان رضوی کے ساتھ اقتصادی معاملات بڑھانے کے لئے تیارہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے پارلیمانی وفد اور مشہد سٹی کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان خراسان رضوی کے ساتھ اقتصادی معاملات بڑھانے کے لئے تیار ہے۔

راحیلہ درانی نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے مذہبی، ثقافتی اور تاریخی تعلقات ہیں جو مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات کی تلاش کے متقاضی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ 7 دنوں سے ایران کے مختلف صوبوں میں ایرانی حکام سے پاک ایران تعلقات کے فروغ کے بارے میں تبادلہ خیال کررہے ہیں، اقتصادی اور کاروباری شعبوں سمیت سرحدی اور دہشت گردی کے خلاف اہم مسائل پر بات چیت کی ہے۔

راحیلہ درانی نے مشہد مقدس میں ترقیاتی کاموں کی تعریف کی اور کہا کہ مشہد مقدس ہمارے لئے بڑی اہمیت کے حامل شہر ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشہد سٹی کونسل کے سربراہ محمدرضا حیدری نے کہا کہ مشہد مقدس امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارکہ کی وجہ سے دنیا بھر خاص کر پاکستانی زائرین کی توجہ کا مرکز ہے۔

حیدری نے مزید کہا کہ مشہد مقدس کا سٹی کونسل صوبہ بلوچستان کے ساتھ مختلف شعبوں خاص کر سڑکوں، شہری نظام، فائربریگیڈ، اور سیکیورٹی جیسے اہم شعبوں میں تعاون کرنے کو تیار ہے۔

سٹی کونسل کے چیئرمین نے مشہد مقدس کی آبادی کے بارے میں کئے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس وقت مشہد مقدس کی آبادی 3میلین 3 لاکھ  نفوس پر مشتمل ہے، ان میں سے 10 فیصد افغان سمیت دیگر ممالک کے مہاجرین ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے یہاں سب امن و اخوت کے ساتھ زندگی بسر کررہے ہیں۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری