شام کا شہر "الرقہ" مکمل طور پر آزاد


شام کا شہر "الرقہ" مکمل طور پر آزاد

فرانسیسی خبر رساں ادارے نے شام کے شہر الرقہ کے مکمل طور پر آزاد ہونے کی خبر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے فرانسیسی نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ شامی ڈیموکریٹک فورس جس کو امریکہ کی حمایت حاصل ہے، نے شام کے الرقہ شہر کی مکمل آزادی کی خبر دی ہے۔

شامی ڈیموکریٹک فورس نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ الرقہ کا وہ میدان کہ جس میں داعش سرعام پھانسی اور لوگوں کی گردنیں اڑاتے تھے، اس میدان کو آزاد کرالیا گیا ہے۔

شامی ڈیموکریٹک فورس نے اپنے بیان میں کہا  ہے کہ الرقہ میں واقعہ میں میدان "النعیم"  کو مکمل آزاد کرالیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مقامی لوگ اس کو "جہنم کا میدان" کے نام سے یاد کرتے ہیں۔

اس سے قبل بی بی سی نے الرقہ کی مکمل آزادی کی خبر دی تھی جب یہ داعش کا دارالحکومت تھا اور اعلان کیا تھا کہ شامی ڈیموکریٹک فورس بہت جلد اس بارے میں بیان جاری کریگی۔

کرد اور عرب جنگجووں پر مشتمل امریکی نام نہاد فوجی اتحاد کے زیر نظر شامی ڈیموکریٹک فورس نے تقریبا چار ماہ پہلے الرقہ شہر کو داعش کے چنگل سے آزاد کرایا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری